بے قابو گاڑی نے ڈیوٹی پر معمور گارڈ کی جان لے لی 250

بے قابو گاڑی نے ڈیوٹی پر معمور گارڈ کی جان لے لی

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز)گذشتہ رات سرکلرروڈ قائداعظم میڈیکل کالج کے مین گیٹ کے سامنے واقع فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے سامنے سفیدرنگ کی کار نمبری LE-17-A-7055 ہنڈاسٹی جس کوماڈل ٹاؤن اے بہاول پورکارہائشی 21 سالہ محمدارسلان ولد محمدافضل ڈرائیوکررہاتھا تیزرفتار گاڑی بے قابوہوکر فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے سامنے کرسی پربیٹھے ہوئے سیکورٹی گارڈ سمیت ایک موٹرسائیکل سوار اورریسٹورینٹ کے سامنے کھڑی نصف درجن سے زائد موٹرسائیکلوں پرچڑھ گئی جس کے باعث سیکورٹی گارڈ مشتاق احمد ولد غوث بخش قوم پرہار سکنہ نزدالشمس مسجد شاہدرہ بہاول پورکی موت واقع ہوگئی جبکہ سجاد احمدولدنذیرحسین قوم بھٹی سکنہ ماڈل ٹاؤن بی کربلاروڈ اور شیراز شاہ ولد صفدرعلی شاہ قوم سیدسکنہ ماڈل ٹاؤن بی کربلاروڈ شدیدزخمی ہوگئے جو کہ بی وی ہسپتال میں داخل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں