اسلام آباد (اُمیدیں ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سرکاری اعلان کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 2450ہو گئی ہے جن میں سے 126 صحت یاب ہوئے، اور 35 ہلاک ہو گئے جبکہ 10مریضوں کی حالت تشوشیناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں نئے متاثرہ 66 مریض داخل کئے گئے ہیں جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
اسوقت اسلام آباد میں 68، پنجاب میں 920، سندھ میں 783، خیبرپختونخواہ میں 311، بلوچستان میں 169، آزاد جموں کشمیر میں 9 جبکہ گلگت بلتستان میں 190 مصدقہ کورونا متاثرین کی اطلاع ہے۔