کلورین اور ڈیٹول کے محلول سے بہاولپور کی صفائی 310

کلورین اور ڈیٹول کے محلول سے بہاولپور کی صفائی

کمپنی سیکریٹری و ترجمان بہاولپورویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اعظم خان کانجو نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے بہاولپور میں بھی حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر کی خصوصی ہدایات پر بہاولپور شہر کی سڑکوں ،چوکس،لاری اڈوں اور بلخصوص ہسپتالوں کے اطراف کو ڈس انکفیکٹ کرنے کے لیے کلورین،ڈیٹول ملے محلول سے واشنگ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچاو اور عدم پھیلاو کے لیئے بھرپور جدوجہد کی جائے ۔ انہوں نے یہ بات کمپنی کی جانب سے مرکزی بس اسٹینڈ،فرید گیٹ،چوک فوارہ اور سرکلر روڈ کو ڈس انکفیکٹ کرنے کے لیے کلورین،ڈیٹول ملے محلول سے مکینکل واشنگ کی نگرانی کرتے ہوئے کہی ۔ محمد اعظم خان کانجو نے مزید کہا کہ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے شانہ بشانہ کورونا وائرس کے خلاف بھرپور معاونت کر رہی ہے ۔ کمپنی روازانہ کی بنیاد پر شہر کی سڑکوں ،گلیوں ،چوکس اور پرہجوم مقامات کو ڈس انکفیکٹ کرے گی اور شہر میں صفائی ستھرائی کےلیے تمام تر وسائل بروئے گار لائے جائیں گے ۔ کمپنی ترجمان اعظم کانجو نے اس موقع پر شہریوں سے بھی اپیل کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں اور ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے کی عادت اپنائیں ۔

کلورین اور ڈیٹول کے محلول سے بہاولپور کی صفائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں