ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، 20 مارچ تک ہڑتال کا اعلان 242

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، 20 مارچ تک ہڑتال کا اعلان

ہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کا ہنگامی اجلاس آج راجہ محمد سہیل افتخار ایڈوکیٹ صدر ہائی کورٹ باری اسوسی ایشن کی صدارت میں منعقد ہوا جو کرونا وائرس کے کنفرم مریضان کے لئے بہاولوپر شہر کے درمیان موجودہ سول ہسپتال اور اسلامیہ یونیورسٹی کے چھ بوائز و گرلز ہوسٹلز میں قرنطینہ بنانے کے خلاف منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے وکلاء سمیت صدر مرکزی انجمن تاجران بہاولپور، صدر پریس کلب، چیئرمین کسان بورڈ، صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس اور بہاولپور کے وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مطابلہ کیا گیا کہ اراکین اسمبلی بہاولپور موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنا موثر کردار ادا کریں مجرمانہ چشم پوشی اختیار نہ کریں اور بہاولپور ڈویژن کی عوام کو لاوارث نہ چھوڑیں۔ اجلاس میں گورنمنٹ کے اس فیصلہ کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی اور طے پایا کہ اگر گورنمنٹ اپنے اس نامناسب فیصلہ کو واپس نہیں لیتی تو وکلاء و دیگر بہاولوپر کے نمائندگان جو کہ صادق آباد سے قومی شاہراہ احتجاجا مکمل طور پر بند کر دیں گے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اور گورنمنٹ کے اس غیر مناسب فیصلہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ گورنمنٹ کے اس متنازعہ فیصلہ کے خلاف معزز عدالت العالیہ میں رٹ پیٹیشن گزشتہ روز دائر کی گئی تھی جس کی آج سماعت ہوئی اجلاس میں حکومت کے فیصلہ بابت شفٹنگ کنفرم مریضان کرونا وائرس سول ہسپتال و آئی یو بی ہاسٹلز بہاولپور کی وکلاء برادری کی طرف سے بھرپور مزمت اور شدید مخالفت کی گئی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر مذکورہ متنازعہ فیصلہ واپس لے۔
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کی پریس ریلیز کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس کے متفقہ فیصلہ کے مطابق وکلاء 18 تا 20 مارچ تک مکمل ہڑتال کریں گے اور کوئی ارجنٹ کیس بھی نہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں