بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)بہاول پور میں تفتان زائرین کو قرنطینہ میں شفٹ کیے جانے کے خلاف کیس کی لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں سماعت ہوئی عدالت نے احکامات دئے کہ بہاولپور ڈویثرنل وضلعی انتظامیہ زائرین کو لانے سے پہلے حفاظتی انتظامات کٹس وغیرہ پوری کرنے تک زائرین کو بہاولپور شفٹ نہیں کرے گی کیس کی آئندہ سماعت جمعہ کو لاہور میں فل بنچ کرے گا۔عدالت کا کہنا ہے کہ کمشنر بہاولپور تحریری طور پر عدالت کو حلف نامہ دیں کہ حفاظتی سامان پورا نہ ہونے تک زائرین کو بہاولپور میں نہیں لایا جائے گا، کمشنر بہاولپور نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرادیاہے عدالت نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی سامان پورا کیے جانے سے پہلے زائرین کو بہاولپور لایا گیا تو وہ توہین عدالت کیس سمجھا جائے گا جبکہ بینچ نے زائرین کو بہاولپور شفٹ کیے جانے کے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک لاہور منتقل کردی ہے زائرین کو بہاولپور شفٹ کیے جانے کے کیس کی سماعت لاہور فُل بینچ کرے گا کیس کی مزید سماعت لاہور ہائیکورٹ لاہور میں 20 مارچ بروز جمعہ کو ہوگی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹشنر صدر ہائی کورٹ بار راجہ سہیل افتخار کا کہناتھا کہ کمشنر بہاولپور عدالت کو کوئی مثبت جواب نہیں دے سکے پٹشنر صدر ہائی کور بار راجہ سہیل افتخار کا کہناتھا کہ ہم لاہور جارہے ہیں مزید کیس پر اپنے دلائل پیش کریں گے کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کی۔
289