بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے جلسہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،اقلیتی تحصیل کونسلر جلسہ میں شریک ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ن لیگ کا جلسہ سرکاری کینال کالونی میں منعقد ہوا جس میں ن لیگ کے امیدوار پی پی 246 ڈاکٹر رانا طارق اور سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ شریک ہوئے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو جو ضابطہ اخلاق جا ری کیا یے اس میں بلدیاتی نمائندوں پر جلسہ جلوسوں میں پابندی عائد کی گئی ہے مگر ن لیگ کے اس تقریب کے میزبان ہی اقلیتی ممبرتحصیل کونسلطفیل مسیح تھا جس نے جلسہ سے باقاعدہ خطاب کیا اور ن لیگ کی الیکشن کمپیئن بھی کی ۔
230