بہاولپور( )آر پی او بہاولپور عمران محمو دکے تبادلہ ہونے پرآر پی او آفس سٹاف نے ان کے اعزاز میں ایک الو وداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔محمد کاشف عبداللہ اے ڈی آئی جی آر پی او آفس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آفیسر کبھی کبھار ہی ملا کرتے ہیں جو جانفشانی اوخدمت کے جذبہ سے کام کرتے ہیں۔تمام شرکاء دفتر نے جانے والے آر پی اوعمران محمود کی مزید کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔آر پی او نے شرکاء دفتر سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے محکمہ کے عزت و قار اور عوام کی خدمت کیلئے اپنی زندگی گذارنے والے ملازمین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ بہترین افسر وہ ہے جس کے جانے کے بعد اس کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے۔آرپی او نے کہاکہ جس جگہ تعیناتی ہو وہاں کوشش کریں کہ جانے کے بعد لوگ آپ کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو تعاون عوام کی طرف سے ملا ہے میں اسے کبھی بھلا نہیں سکتا۔تقریب میں ڈی ایس پی لیگل توقیر انور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد سعید سمیت تمام دفتری سٹاف نے شرکت کی۔
365