بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیرتیمورخان کے حکم پرشادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیل کے مطابق مدعی محمدجہانگیر ولد مشتاق احمد نے درخواست دی کہ میرے ماموں کے بیٹے کی شادی کے سلسلہ میں جاگا کا پروگرام تھا۔ جس میں برادری اوردیگر لوگ بھی شریک تھے۔مسمی رستم ولد امام بخش بھی مسلح پسٹل 30 بو ر آگیا اورآتے ہی ہوائی فائر نگ شروع کردی۔جس پر میرے بھائی محمدحسن اوردیگر نے فائرنگ کرنے سے منع کیا۔جس پر مشتعل اورطیش میں آکر جان سے ماردینے کی خاطر میر ے بھائی پر سیدھا فائرکیا۔جو میرے بھائی کے سیدھا سرپر لگا،جس سے زخمی ہوکر گرپڑا اورہسپتال لے جاتے وقت رستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیرتیمور خان نے ملزم کو فوری طورپر گرفتارکرنے کا حکم دیا۔اے ایس پی صدر بہاول پور میر روحل کھوسو کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر بہاول پور غلام رسول بھٹی کی سربراہی میں انوارالحق SI معہ ملازمان پر مشتمل سپیشل ٹیم نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور مقتول محمدحسن کو قتل کرنے والے ملزم محمدرستم کو گرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیرتیمورخان نے بروقت اورفوری کاروائی کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ صدر بہاول پوراوران کی ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہجرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہا ہے۔ ان کو قرار واقعی سزاد لوانے اور منطقی انجام پہنچانے کے لئے ضلع بہاول پور پولیس دن رات کوشاں ہے۔
345