بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20 کے الیکشن شیڈول کے مطابق مورخہ 23ستمبر 2019 کو چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ تھی۔ مقررہ تاریخ تک چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران کے لیے چوہدری عبد الجبار گروپ سے جاوید اقبال چوہدری بطور صدر، احمد بلال بطور سینئرنائب صدر اورمحمد الیاس خان بطور نائب صدر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے مقابلے میں فاؤنڈر گروپ سے محمد عدیل بھٹی بطور صدر، چوہدری تنویر اختر بطور سینئر نائب صدر اور عماد احمد سلیمی بطور نائب صدر نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ چیمبر کی سکروٹنی کمیٹی نے تمام امیدواران کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار د ے دیا۔ آج مورخہ 24ستمبر 2019 کو درج بالا امیدواران کے مابین مقابلہ تھا جس میں چوہدری عبد الجبار گروپ کے تمام امیدواران کامیاب ہو گئے۔ اس طرح جاوید اقبال چوہدری،صدر، احمد بلال، سینئر نائب صدر، محمد الیاس خان، نائب صدر،سال 2019-20کے لیے منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کے بعد چیمبر کے الیکشن کمشنر چوہدری ارشادالحق نے کامیاب امیدواران کے ناموں کا اعلان کیا دیا۔ بہاولپور چیمبر کے الیکشن برائے ایگزیکٹو کمیٹی میں نو منتخب اراکین ایگزیکٹو اور نو منتخب اعلیٰ عہدیداران چیمبر کی سالانہ جنرل میٹنگ میں اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
253