اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ نے بہترین آرٹسٹ کا ایوارڈ جیت لیا 638

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ نے بہترین آرٹسٹ کا ایوارڈ جیت لیا

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے زیر اہتمام آرٹ کے قومی مقابلوں میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کی طالبہ یمنہ قمر نے خصوصی اعزاز حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں ملک کی مختلف جامعات اور اِداروں سے 400 طلبہ طالبات نے حصہ لیا اور 30طلباء کے کام کو آرٹ گیلری میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا۔ جیوری نے سات طلبہ وطالبات کے کام کو نقد انعام اور شیلڈ کا حق دار قرار دیا جن میں یمنہ قمر بھی شامل ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر، اساتذہ اور طلباء نے یمنہ قمر کو اس اعزاز پر مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں