بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) ڈی پی اوامیرتیمورخان کی ہدایت پر پولیس تھانہ سول لائنز کی کامیاب کاروائیاں،02 ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمورخان کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی شفقت عطاء کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سول لائنز شیخ وسیم اسلم کی سربراہی میں محمد ریاض ASI،کانسٹیبل عمران عباس،کانسٹیبل عبدالجبار اوردیگر ملازمان پر مشتمل سپیشل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرشراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدجاوید اورعمران طارق کو گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے کل 1800 لیٹرشراب (60 عددجیری کین)،180عددبوتل ولائتی شراب ازقسم لنڈن ڈرائی جن،260 عدد کپیاں شراب،نقد رقم300 روپے معہ200 عدد بوتل خالی شراب، کیف،ٹب،ڈرم،سٹیکرز، دیگرتیاری کے لیے سامان شراب اورایک عدد موٹرسائیکل ہنڈا برآمدکرلیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرکرلیے۔جبکہ بضمن تفتیش ملزم عمران طارق کے خلاف پنجاب کرایہ داری ایکٹ 2015 کے تحت تھانہ میں کوائف جمع نہ کروانے پر الگ سے مقدمہ درج رجسٹرکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور امیرتیمورخان نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنزاوران کی تمام ٹیم کو اچھی کاروائیاں کرنے پر شاباش دی اورکہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایسے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیاجائیگا۔
245