پانی چوری اور اس کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث چھوٹے کاشتکار وں کا احتجاج 175

پانی چوری اور اس کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث چھوٹے کاشتکار وں کا احتجاج

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) پانی چوری اور اس کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث چھوٹے کاشتکار وں کی فصلیں تباہ کسان شدیدمعاشی بحران کا شکار ہیں، ٹیل پر پانی نہیں پہنچ رہا حکومت پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار نہر ٹو آر مٹھڑا لنک شاہی والاسب ڈویژن کے کاشتکاروں محمددلشاد،صبح صادق،میاں لطیف،کریم بخش لبانہ،رائے بخشیندہ،فیض بخش لنگاہ،ساجد شیخ،ملک فیاض،محمد رمضان راء،راء عبدالرحمن،میاں شیخ عباس،رستم بلوچ،مشتاق کلر و دیگر نے احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ کچھ افسران کی ملی بھگت سے ٹو آر مٹھڑا لنک نہر کے اکثر موگے ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیل پر پانی نہیں پہنچ پاتا اور ہماری فصلیں تباہ ہو کر رہ گئی ہیں۔اس حوالے متعدد بار ایکسیئن،ایس ای کو شکایت کی ان کو پانی چوری کے ثبوت فراہم کیے مگر آج تک ان پانی چوروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی نہر پر پانی چوری کرنے والے کھلے عام یہ کہتے ہیں کہ ہم نے محکمہ کو رشوت دی ہے اس لیے ہمارے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر سکتاانہوں نے کہا کہ اگر ان پانی چوروں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی اور ٹیل پر رہنے والے کاشتکاروں کو پانی فراہم نہیں کیا گیاتو ہم چیف انجینئر کے اافس کا گھیراؤکرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں