بہاول پور میں تجاوزات کی بھر مار،انتظامیہ بھی بے بس ہو کررہ گئی 250

بہاول پور میں تجاوزات کی بھر مار،انتظامیہ بھی بے بس ہو کررہ گئی

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) بہاول پور میں تجاوزات کی بھر مار نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی،حادثات بھی معمول بن کر رہ گئے،اندرون شہر بازاروں میں ہٹائی گئی تجاوزات پھر قائم،انتظامیہ بھی بے بس ہو کررہ گئی۔تفصیل کے مطابق بہاول پور میں اندرون شہربازاروں،شاہی بازار،چوک بازار،مچھلی بازار،فتح خان بازار‘ شہزادی چوک‘ گری گنج بازار سمیت دیگر علاقوں شاہدرہ‘ میلہ گلی‘ دبئی چوک‘ لاری اڈا‘ بندرہ پلی میں تجاوزات کے باعث عوام کا گزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے،تجاوزات کے باعث سٹی ہوٹل چوک لاری اڈا‘ سرکلرروڈ پر حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ اندرون شہر بازاروں میں ہٹائی گئی تجاوزات پھر قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں اوراندرون شہربازاروں میں تجاوزات کے باعث عوام کا گذرنا محال ہو کر رہ گیاہے۔ اسی طرح دیگر علاقوں سرائیکی چوک‘ ون یونٹ چوک‘ حسینی چوک میں بھی تجاوزات پھر سے قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ سابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اندرون شہربازاروں میں مربوط اندازمیں تجاوزات کیخلاف مہم چلا کر ان بازاروں کوکشادہ کر دیا تھا لیکن اب تجاوزات پھر سے قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں جسکے باعث جہاں تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں عوام کا گذرنا بھی محال ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنرسٹی رابعہ سیال بہاول پور،ڈپٹی کمشنر شوذب سعید اور کمشنر بہاول پورڈویژن نیئر اقبال سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں