اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سلیکشن بورڈ کا دو روزہ اجلاس عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا 402

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سلیکشن بورڈ کا دو روزہ اجلاس عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سلیکشن بورڈ کا دو روزہ اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر شہزاد قیصر، فیڈرل سیکریٹری (ر)، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی،پروفیسرڈاکٹر میمونہ غنی ڈین فیکلٹی آف آرٹس، متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان، مختلف جامعات سے آئے ہوئے ماہرین مضامین اور قائم مقام رجسٹرار شہزاد علی گل شریک ہوئے۔ اجلاس میں لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، اکنامکس، انگلش، میڈیا سٹڈیز، انٹرنیشنل ریلیشنز، اردو اقبالیات، پولیٹیکل سائنس، ہسٹری اور پاکستان سٹڈیز کے مضامین میں اسسٹنٹ پروفیسر کی44آسامیوں کے لیے انٹرویو لیے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنی آمد کے فورا ً بعد ہی تدریس اور تحقیق کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے نئے شعبہ جات کے قیام اورموجود شعبہ جات میں فیکلٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا تھا، یہ سلیکشن بورڈبھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں