بہاول پور ( اُمیدیں ٹائمز) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پورکے سالانہ انتخابات2019-20ء خوش اسلوبی سے تکمیل پذیر ہوئے‘پولنگ صبح 9بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی۔ تاہم ووٹرز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹائم بڑھانا پڑا۔ چیمبر آف کامرس میں ایسوسی ایٹ کلا س کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 581 ووٹوں میں 515 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ کارپوریٹ کلاس کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 215 میں 203 ووٹ کاسٹ ہوئے۔مجموی طور پردونوں میں ٹرن آوٹ 93 فیصدرہا۔ جس میں پانچ نشستوں پر چوہدری جبار گروپ کے ملک فیاض ناظم اعوان، ملک عثمان رشید، عمر دراز چیمہ، چوہدری تنویر احمد‘ احمد بلال کامیاب اور ایک نشست پر فاؤنڈر گروپ صرف ایک نشست پر وحید ارشدچوہدری ہوئے اور ایسوسی ایٹ کلاس میں جاوید اقبال چوہدری،ظفر شریف‘عدیل بھٹی،شیخ مسلم پرویز،عماد احمد سلیمی، محمد نعیم کامیاب ہوئے چیمبر آف کامرس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے نیشنل ہائی وے بیٹ نمبر 20کی طرف سے ڈی ایس پی سہیل افضل، سب انسپکٹر رؤف کریم،سب انسپکٹر ساجد سلیم چوہدری اپنے سٹاف کے ہمراہ موجودتھے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر غلام رسول بھٹی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے جبکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے سب انسپکٹر ذوالقرنین اپنے سٹاف کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکنہ انتظامات کر رکھے تھے۔ الیکشن میں بزنس کمیونٹی کے دو بڑے گروپس کے علاوہ دو آزاد امید واروں نے بھی ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے حصہ لیا۔چوھدری عبدالجبار اینڈ رانا طارق گروپ کی طرف سے جسکی سر پرستی وفاقی وزیر ہاؤسنگ سکیم چوہدری طارق بشیر چیمہ کر رہے تھے جبکہ مد مقابل فاؤنڈر گروپ جسکی سر پرستی صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوھدری اور سابق سینیٹرچوھدری سعود مجید کر رہے ہیں۔نتائج کے مطابق صدارت کیلئے مضبوط امیدوار چوہدری عبدالجبار اور ڈاکٹر طارق گروپ کی طرف سے جاوید اقبال چوہدری ہونگے کیونکہ انکے موجودہ سیٹ کے آٹھ امیدوار پہلے موجود ہیں۔
250