سٹارز سکول بہاولپور کے ہونہار سٹارز طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب 394

سٹارز سکول بہاولپور کے ہونہار سٹارز طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) حق سچ کی فتح کیلئے حضرت امام حُسین عالی مقام نے جس ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی اور حق سچ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اایثار و قربانی،رواداری،صبر و برداشت اور حب الوطنی کے جذبہ سے دین و دنیا کی تعلیم حاصل کر کے اپنی خدا داد صلاحیتوں کا لوہا منایا جائے ان خیالات کا اظہار سٹارز اکیڈمی لاہور کے بہاول پور کیمپس اور سٹارز سکول کی پرنسپل میڈم شازیہ نصراللہ نے تقسیم تقریب انعامات میں اساتذہ، والدین اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ یوں تو تمام طلبہ و طالبات ہمارے لئے بہت اہم ہیں لیکن ہماری اکیڈمی کی طالبہ سمیہ احمد نے میٹرک میں 1068،طالب علم مبین راشد نے 1064اور ایم عبداللہ نے1056جبکہ سٹارز سکول کے طالب علم عبدالرحمن اور زینب اسلم نے 1066نمبر حاصل کر کے ہمیں جو قوت فراہم کی ہے اس سے تمام اساتذہ کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔تقریب میں پرائمری مڈل اور میٹرک میں 936تک نمبرز حاصل کرنے والوں کو انعامات اور اسناد سے نوازاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں