بہاولپورصوبہ کی بحالی کے حوالے سے دستخطی مہم میں بہاولپورکے عوام کی بھرپورشرکت 296

بہاولپورصوبہ کی بحالی کے حوالے سے دستخطی مہم میں بہاولپورکے عوام کی بھرپورشرکت

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپورصوبہ کی بحالی کے حوالے سے دستخطی مہم میں بہاولپورکے عوام کی بھرپورشرکت اس امرکی غماز ہے کہ اس خطہ کے عوام اپنے صوبہ کی بحالی چاہتے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اوربہاولپورصوبہ بحالی کے اقدامات کیے جائیں یہ بات چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے دستخطی مہم میں شریک لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بہاولپورکی حق تلفیوں کی ایک داستان ہے اس خطہ کیساتھ ہرحکومت نے سوتیلی ماں کاسلوک کیااس وسائل کی لوٹ مار کی اوراس خطہ کومحرومیوں کی دلدل میں دھکیل دیاگیاانہوں نے کہاکہ موجودہ وزیراعظم کہہ مکرنیوں کے شہنشاہ ہیں انہوں نے جلسہ عام میں بہاولپورصوبہ کی بحالی کاوعدہ کیالیکن اقتدار میں آتے ہی یوٹرن لے لیابہاولپورکے عوام اپنے صوبہ کی بحالی کیلئے متحدہیں اور1970 سے اس کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کی خاطر جانوں کے نذرانے بھی دیئے گئے کشمیرکی آزادی کی طرح بہاولپورصوبہ کی بحالی بھی نوشتہ دیوار ہے ہم اپناحق لے کررہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں