بہاولپور عید الضٰحی کی آمد، قصابوں نے چھریاں تیز کر لیں، جانور ذبح کرنے کے ریٹ مقرر 456

بہاولپور عید الضٰحی کی آمد، قصابوں نے چھریاں تیز کر لیں، جانور ذبح کرنے کے ریٹ مقرر

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) عید الاضٰحی پر قصابوں نے جانور ذبح کرنے کے ریٹ مقرر کر دئیے جس کے مطابق چھوٹا جانور بکرا، دنبہ وغیرہ پہلے دن 8000 روپے دوسرے دن 3000 روپے اور تیسرے دن 1000 روپے جبکہ بڑا جانور پہلے دن 15000 روپے، دوسرے دن 8000 روپے اور تیسرے دن 5000 روپے اور اُونٹ کو ذبح کرنے کیلئے 25000 روپے سے 20000 روپے تک وصول کئے جائیں گے۔ دوسری جانب مصالحہ جات اور سبزیوں کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کا رحجان برقرار ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ٹماٹر چالیس روپے کلو فروخت کیا جا رہا تھا مگر اچانک اسکی قیمت 80 سے 100 روپے تک چا پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمت میں اضافہ مصنوعی قلت کی وجہ سے ہوا ہے۔

عید قرباں پر چھریاں اور بغدے تیز کرنے والوں کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔ بغدہ 600 روپے سے 1500 روپے تک جبکہ چھری 250 روپے سے 500 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح عام لکڑی کی مڈھی 300 روپے سے 800 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

عید قرناں پر پیشہ ور گداگروں کی یلغار پر بھی ضلعی انتظامیہ نے فل الوقت خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بہاولپور شہر میں مضافاتی علاقوں سے پیشہ ور گداگروں کی بڑی تعداد نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جن میں پیشہ ور فقیروں کی بڑی تعداد بشمول خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں