بہاول پور مون سون کی موسلادھاربارش کے باعث جل تھل 413

بہاول پور مون سون کی موسلادھاربارش کے باعث جل تھل

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع، اکثرعلاقوں سے بجلی غائب ہو گئی
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) بہاول پورمیں مون سون کی پہلی بارش،موسلادھاربارش کے باعث جل تھل ایک ہوگیا۔ مون سون کی بارشوں کا یہ دوسرا روز ہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع، اکثرعلاقوں سے بجلی غائب ہو گئی تھی تفصیل کے مطابق اس وقت بہاولپور میں مون سون کی دوسری موسلا دھار بارش جاری ہے۔ گذشتہ روز بہاول پورشہرمیں مون سون کی پہلی موسلادھاربارش ہوئی۔ جب کے آج بھی بارش کے باعث جل تھل ایک ہوگیا نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیاجبکہ اکثرگھروں میں پانی داخل ہوگیا سرکلرروڈ اورفریدگیٹ سمیت اکثرسڑکیں تالاب کامنظرپیش کرتی نظرآنے لگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں