328

ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا اچانک سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید نے سبزی وفروٹ منڈی بہاول پور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے فروٹ وسبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خور مافیا کے خلاف مؤثر کاروائی کی جائے۔انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے لئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو نگرانی سخت اور مؤثر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیائے خوردونوش اور سبزیاں، پھل، مچھلی، مرغی، انڈے وغیرہ کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر ناجائز منافع کمانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں