امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وسیم اختر کو سپرد خاک کر دیا گیا 438

امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وسیم اختر کو سپرد خاک کر دیا گیا

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وسابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ ڈاکٹر سید وسیم اختر کے بیٹے عمر عبدالرحمن نے پڑھائی، نماز جنازہ میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ایم این اے ملک فاروق اعظم، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل،سابق وفاقی وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن،سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی اظہر اقبال حسن اور وقاص انجم جعفری، قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نائب امراء جنوبی پنجان اصغر علی گجراور آصف محمود اخوانی،امیر جماعت اسلامی شمالی پنجا ب ڈاکٹر طارق سلیم،جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری،بلال بدرت بٹ، امیر ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر، امیر ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی،امیع ضلع خانیوال ہارون رشید،امیر ضلع بہاول نگر افتخار ندیم،امیر ضلع مظفر گڑھ پروفیسر افتخار ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب کنور صدیق،پی ٹی آئی بہاول پور کے ڈویژنل صدر فرزند گوہیر،جے آئی کسان پاکستان کے چیئر مین جام حضور بخش سمیت سیاسی کارکن،ڈاکٹرز،وکلاء،تاجر،صحافیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔۔نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر کارکنان دھاڑے مار مار کر روتے رہے، ڈاکٹر سید وسیم اختر کی نماز جنازہ کے ساتھ تین اور جنازوں کی بھی مشترکہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو رشیدیہ قبرستان ماڈل ٹاؤن اے میں سپرد خاک کردیا گیا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سابق امیر سید منور حسن، مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکر ٹری جنرل امیر العظیم، مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے قائمقام امیر راؤ محمد ظفر، نائب اُمراء چودھری اصغر علی گجر، میاں آصف محمود اخوانی،امیر جماعت اسلای ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی،قیصر شریف،کنور محمد صدیق نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی غلبہ دین کیلئے خد مات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ مرحوم نے اپنی تمام زندگی اقامت دین کی سرگرمیوں اور عوام کی خدمت میں بسر کی وہ آخری لمحے دین کے غلبے کی جدوجہد میں مصروف عمل رہے۔

امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وسیم اختر کو سپرد خاک کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں