بہاولپور, نماز عید کے34اجتماعات کو حساس قرار 313

بہاولپور, نماز عید کے34اجتماعات کو حساس قرار

بہاولپور( اُمیدیں ٹائمز)ریجنل پولیس آفیسر عمران محمود کی ہدایت پرچاند رات اور عید الفطرکی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ریجن بھر میں 1222مساجد و عید گاہوں پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی جس پر3512پولیس اہلکاران،687قومی رضاکار اور 1786اسپیشل پولیس کے جوان تعینات کرکئے گئے ہیں۔آر پی او نے تینوں ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاندرات پر کار،موٹر سائیکل، رکشہ سواروں کو بازاروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ تفصیل کیمطابق چاند رات پر ریجن بھر20جی اوز،62انسپکٹرز،221سب انسپکٹرز،334اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،226ہیڈ کانسٹیبلز،2170کانسٹیبلز  اور568قومی رضا کارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 
1222نماز عید کے اجتماعات کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،34اجتماعات کو حساس قرار دیتے ہوئے اے 108کو بی اور1080کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے جس پر22جی اوز،68انسپکٹرز،241سب انسپکٹرز،391اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،252ہیڈ کانسٹیبلز،2538کانسٹیبلز،687قومی رضا کاراور 1786اسپیشل کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ حساس مساجد و عیدگاہوں کی حدود پر پولیس کی خصوصی پیکٹس لگائی جائیں گی،289سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے،16مقامات پر واک تھرو گیٹ اور انٹری گیٹس پر چیکنگ کے لئے 961میٹل ڈیٹکٹرز کا استعمال کیا جائے گا،مساجد،عید گاہوں اور امام بار گاہوں کی سپیشل برانچ سے خصوصی ٹیکنیکل سویپنگ کروائی جائے گی۔اس کے علاوہ اہم پبلک مقامات،بازاروں،مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹروں پرسادہ پارچارت میں پولیس جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ آرپی او نے تینوں ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے  ضلع میں 24گھنٹے موبائل گشت کو ہرصورت فعال رکھیں گے اور پارکنگ کو مساجد و عید گاہوں سے 200 میٹر کی دوری پر رکھا جائے۔آر پی او نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی قومی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے ادا کریں تاکہ ملکر ملک سے دہشت گردی کو ختم کر سکیں یقینا عوام کے تعاون سے جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کا سدباب کیا جا سکتا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں