303

بہاولپور میں سوڈا واٹر کی دکان پر مسلح افراد کا حملہ

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ماڈل ٹائون بی میں واقع مشہور اختر سوڈا واٹر پر نشے میں دھت مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ مسلح افراد نے دکان میں شدید توڑ پھوڑ بھی کی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ٹائون بی میں واقع اختر سوڈا واٹر کی دکان پر لوگ معمول کی طرح موجود تھے اتنے میں نشے میں دھت افراد نے اپنی تیز رفتار گاڑی گاہکوں پر چڑھا دی۔ جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل پر سوار گاہک جبکہ تین کرسیوں پر بیٹھے گاہک زخمی ہو گئے۔ دکان کے عملے کی جانب سے پوچھ گچھ کرنے پر نشے میں دھت مسلح افراد نے دکان پر حملہ کر دیا اور بے تحاشہ توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس نے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں