خدمت سینٹر بہاولپور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا 303

خدمت سینٹر بہاولپور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا

عملا جنریٹر ہونے کے باوجود چلانے سے گریزاں، شہریوں کا ڈی پی او بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) خدمت سینٹر چوک سرائیکی پر آئے ہوئے شہریوں نے شکایت کی کہ صبح سے خدمت سینٹر میں بجلی نہ ہونے کے باعث کئی گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں اور خدمت سینٹر کا عملہ یہ کہہ کر جان چھڑا لیتا ہے کہ ابھی تک بجلی نہیں آئی اور جب تک بجلی نہیں آئے گی کام نہیں ہوگا۔ جبکہ جنریٹر موجود ہونے کے باوجود عملہ چلانے سے گریزاں ہے اور یہ کہہ کر معذرت کر لی کے آپریٹر موجود نہیں ہے۔ اس حوالے سے جب خدمت سینٹر کے انچارج ایوب گجر سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جنریٹر درست حالت میں ہے، پیٹرول بھی موجود ہے۔ صرف اس کے سوئچ میں پانی چلا گیا تھا جو کہ صاف کر کے جنریٹر چلا دیا گیا ہے۔ شہریوں نے ڈی پی و بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں