بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز)ٹرسٹ کالونی کے رہائشیوں سمیع اللہ چوہدری، ثناء اللہ، کامران آرائیں و دیگر نے بتایا کہ ٹرسٹ کالونی کی مختلف گلیوں میں جن میں ڈاکٹر طارق انصاری کے کلینک والی روڈ اور رھبر اخبار والی گلی میں بجلی کی تاریں خطرناک حد تک زمین کو چھو رہی ہیں۔ ان جھولتی تاروں کے باعث کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار واپڈا اہلکاروں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایکسیئن ماڈل ٹاؤن ڈویژن اور اور ایس ڈی او سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔
279