بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) بہاول پورکے طالب علم کااعزاز، قومی سالانہ مقابلہ حسن قران میں پاکستان بھرمیں دوسری پوزیشن حاصل کی تفصیل کے مطابق وزارتِ مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے زیر اہتمامِ سالانہ قومی مقابلہ حسن قرآن میں جامعہ دارالعلوم نظامیہ بہاول پور کے طالب علم نے قومی مقابلہ میں پاکستان بھرمیں دوسری پوزیشن حاصل کرلی،حکومت پاکستان کے زیر اہتمام قومی مقابلہ حسن وقرآن میں جامعہ دارالعلوم نظامیہ بہاول پور کے طالب محمد فواد ادریس نے پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے انٹرنیشنل عالمی مقابلہ قرآت کے لئے منتخب ہونے میں کامیاب جبکہ پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر وزارتِ مذہبی امور وبین المذاہب کی جانب سے طالب علم محمد فواد ادریس کو35ہزار نقد انعام سے نوازا گیا جامعہ ھذا کے طالب علم کی کامیابی پر جامعہ ھذا کے ناظم تعلیمات قاری راشد محمود انصاری ودیگر استاذہ کرام نے استاذ التجوید قاری الہی بخش کو مبارکباد پیش کی
239