بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بہاول پور کے صدر ڈاکٹر سجاد دستی نے کہا ہے کہ ایم ٹی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جس کو ہم پوری شدت کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔اس کالے قانون کو مسلط کرکے حکومت جہاں ہسپتالوں کا بیڑا غرق کر رہی ہی وہاں غریبوں کے لیے علاج مہنگا ہو جائے گا وہ ڈاکٹر زلاجز میں پریس کامفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور اکبر،ڈاکٹر احسان،ڈاکٹر اسماعیل،ڈاکٹر آصف و دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر سجاد نے کہا کہ اس ایکٹ کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی جا رہی ہیں جس کے بعد ہسپتالوں میں پرچی فیس 100 روپے ہو جائے گی داخلے کی الگ فیس ہو گی آپریشن سمیت تمام تر علاج جو کہ اب مفت کیا جا رہا ہے ان کی فیسیں مقرر کر دی جائے گی جس کے باعث ان اداروں کا پورا سسٹم فلاپ ہو کر رہ جائے گا کیونکہ ہسپتالوں میں نان پروفیشنل افراد کو تعینات کرکے اس کو تجارتی بنیادوں پر چلانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایم ٹی ایکٹ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ابھی تو او پی ڈی میں صرف دو گھنٹے کی ہڑتال کی جا رہی ہے دوسرے مرحلہ میں مکمل ہڑتال اور ڈاکٹرز سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آئے گے
192