رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی افطاری کاسامان بھی غریب کی پہنچ سے دور 436

رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی افطاری کاسامان بھی غریب کی پہنچ سے دور

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی افطاری کاسامان بھی غریب کی پہنچ سے دورہوگیا گذشتہ سال کے مقابلہ میں مہنگائی دوگنی ہوگئی غریب کی افطاری نمک اورپانی تک محدودرہنے کاخدشہ‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ دو سال کے مقابلہ میں اس سال مہنگائی کی شرح دوگنی ہوچکی ہے 2018 ء میں کیلا80 سے 120 درجن،انگور300-۔ کلوسیب 150 روپے کلو،آلوبخارہ 200سے 250 روپے کلو،خوبانی160 روپے کلو فروخت کئے جارہے تھے اس سال 2019 میں کیلا100 سے 150 روپے درجن‘ انگور300 سے400 روپے کلو‘سیب 270 روپے کلو‘ خربوزہ80 روپے کلو‘ تربوز40 روپے کلوتک فروخت ہورہے ہیں جس کے باعث ایک غریب شخض کیلئے افطاری میں فروٹ چاٹ ایک خواب بن کررہ گئی ہے جبکہ دیگرافطاری کے لوازمات بھی اسکی پہنچ سے دورہوچکے ہیں۔ دوسری جانب بہاول پورمیں رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی گوشت کی قیمتوں کوپر لگ گئے چکن کی قیمت260 روپے کلو گرام تک پہنچ گئی جبکہ بڑاگوشت 350سے 400 روپے اور چھوٹا گوشت 600 سے 700 روپے کلو گرام میں فروخت ہونے لگا۔ جس کے باعث ایک غریب شہری کیلئے رمضان المبارک میں گوشت اور فروٹ خریدناایک خواب بن کررہ گیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں