بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) 4 مئی پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائیٹر ز کا عالمی دن منایا گیا اس ضمن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈسٹرکٹ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین کی زیر ہدایت پر اس دن کی اہمت پر اس دن کی اہمت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈویژنل ہیڈ کواٹر سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسیننے کی۔ریلی میں یسکیو 1122 کے ایڈمن،آپریشنل کنٹرول روم اور خصوصاًلیڈ فائیر ریسکیوئرز اور فائر ریسکیوئرز نے شرکت کی۔ریسکیو 1122 کے ریسکیو اینڈ سیفٹی ونگ نے مختلف تعلیمی اداروں میں فائر اینڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر ز کا اہتمام بھی کیا گیا۔ایک تقریب ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کے کانفرنس روم میں منقعد کی گئی جس میں فائر ریسکیوئرز کو جدید فائر فائیٹنگ کی معلومات دی گئی اور گھکھڑ پلازہ راولپنڈ ی میں شہیدہونے والے ریسکیو1122کے فائر فائیڑز کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹی سی غفلت ایک بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے انھوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں کے اندر استعمال ہونے والے برقی آلا ت ٹی وی، واشنگ مشین،اوون،استری،لیپ ٹاپ چارجر اور موبائل چارجر کے پلگ کو خصوصاًنکال کر سوئیں اور گیس اپلائنسز کو استعمال کے بعد بند کردیں۔ انھوں نے صنعتی اداروں پر زور دیا کہ وہ فائر اینڈ سیفٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122 حکومت پنجاب کے تعاون سے تمام سرکاری و نیم سرکاری اور کمرشل بلڈنگ کا فائر آڈٹ بھی شروع کر رہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ان تمام عمارتوں کے اندر فائر سیفٹی کے کو یقینی بنایا جائے جدید فائر الارم سسٹم سموک ڈیٹیکٹر اور آگ بجھانے والے آلات کی تنصیبات کی جائیں اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے اندر ٹرانسپورٹ کوڈ کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے اور بلڈنگ کوڈ بھی لاگو کیا جائے گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ موجودہ ترقی کے دور میں آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور محفوظ رویوں سے ہی آتش زدگی جیسے واقعات پر قابو پا کر جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
409