بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر بہاول پور وچیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی بہاول پور شوذب سعید نے اشیائے ضروریہ کی پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اشیائے ضروریہ کے نرخوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ ضلع بھر کی ریونیو حدود میں نافذ العمل ہو گا۔ اس حکم نامہ کے خلاف ورزی کرنے والے واجب السزا ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید نے ضلع بااختیار کنٹرولر جنرل برائے پرائس و سپلائز خوردنی اشیاء زیر دفعہ 6پرائس کنٹرول وانسداد منافع خوری و ذخیرہ اندوزی ایکٹ 1977ء تجدید شدہ 2006ء کے تحت خوردونوش اشیاء کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جس کے مطابق بناسپتی گھی پاؤچ 160روپے فی کلوگرام لوکل برانڈ، کوکنگ آئل پاؤچ 170روپے فی کلوگرام لوکل برانڈ، چاول باسمتی کرنل نیا 113روپے فی کلوگرام، چاول باسمتی اری 6نمبر 48روپے فی کلوگرام، دال چنا موٹی 110روپے فی کلوگرام، دال چنا باریک 108روپے فی کلوگرام، دال مسور موٹی 88روپے فی کلوگرام، دال مسور ثابت 80روپے فی کلوگرام، دال ماش 147روپے فی کلوگرام، دال مونگ 147روپے فی کلوگرام، چنا سفید موٹا 123روپے فی کلوگرام، چنا سفید باریک 92روپے فی کلوگرام، بیسن 115روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ پسی ہوئی 280روپے فی کلوگرام، چینی سفید 60روپے فی کلوگرام، میدہ و سوجی 44روپے فی کلوگرام،گوشت چھوٹا(مٹن)620روپے فی کلوگرام، گوشت بڑا(بیف) 320روپے فی کلوگرام، دودھ کھلا 70روپے فی لٹر، دہی 80روپے فی کلوگرام، تندوری روٹی 5روپے فی روٹی100گرام وزن کی، تندوری نان سادہ 6روپے فی نان 100گرام وزن کا، ڈبل روٹی سادہ 700گرام وزن 55روپے اور 400گرام والی 40روپے، برف 10روپے فی کلو، کوئلہ 55روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے۔
316
زبردست رپورٹنگ
شکریہ جناب