محمد بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے فصیح الرحمان کی نماز جنازہ آج بروز منگل رات 9 بجے مرکزی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی ـ
زخمی چھوٹے بیٹے ولی الرحمان اور بیٹی سماویہ رحمان کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، حالت خطرہ سے باہر ہے، دوستوں سے جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل ہے ـ
جبکہ ڈرائیور کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ـ
بہاولپور کی فضاء سوگوار کر دی، ہر آنکھ اشکبار نظر آتی ہے ، دُکھ کی اس گھڑی میں مئیر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے مورخہ 30 اپریل کو منعقدہ ” یوتھ فیسٹیول ” کی تمام تقاریب منسوخ کر دی ہیں ـ
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) سابق وفاقی وزیر میاں محمد بلیغ الرحمان کی فیملی کو گوجرہ انٹر چینچ موٹروے کے قریب کار الٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے، جس میں انکی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالقِ حقیقی سے جاملی ( إنا للّٰہ وإنا إليه راجعون)
جبکہ انکے تین بچے ( دو بیٹے، ایک بیٹی) اور ڈرائیور زخمی ہیں، جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے
تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر کی فیملی اسلام آباد سے بہاولپور آ رہی تھی کہ حادثہ گوجرہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے پیش آیا جس میں سابق وفاقی وزیر تعلیم کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں جبکہ ڈرائیور اور تین بچے شدید زخمی ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ میں منتقل کر دیا گیا۔
بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فیصل آباد ریفر کیا جا رہا ہے۔
بلیغ الرحمن کی دو شادیاں بتائی جا رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونیوالی انکی پہلی بیوی ہیں۔
زخمی ہونیوالے دو بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ سے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اعلیٰ افسران، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال فوری طور پر پہنچی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں بلیغ الرحمن کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سابق وزیر کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بیٹے کے بھی جاں بحق ہونے کی اطلاع
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی اہلیہ عظمیٰ رحمٰن اور بیٹا فصیح الرحمٰن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک بیٹا ولی الرحمٰن اور بیٹی سماویہ رحمٰن زخمی ہیں۔ میاں بلیغ الرحمٰن کے ڈرائیور محمد ثاقب بھی زخمی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے میاں بلیغ الرحمٰن سے تعزیت کی
ـ