بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) سمہ سٹہ لوڈر رکشہ نہر میں جا گرا، 1طالبہ ہلاک، 17کو بچا لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سمہ سٹہ گورنمنٹ پرائمری سکول خلیل آباد کے 18طلباء طالبات چھٹی کے بعد گھر لوڈر رکشہ پر جا رہے تھے کہ اوور لوڈ ہونے پر رکشہ نہر میں جا گرا جس سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 17کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو 1122پولیس اور دیگر محکموں کی بروقت کاروائی سے قیمتی جانوں کو بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول خیلی آباد سمہ سٹہ کے 18طلباء طالبات چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے لوڈر رکشہ میں سوار ہو کر ہیڈ سنگلاں کی طرف جا رہے تھے کہ ہیڈ سنگلہ موضع آغا پور کے قریب اوور لوڈ ہونے کے باعث نہر میں جا گرا اور طلباء اور طالبات نہر میں جا گریں۔ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے نہر میں کود کر ڈوبنے والے طلباء اور طالبات کو بچانیکی کوشش کی اسی دوران مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں اور 17بچوں کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ایک طابلہ سکنہ بستی عبداللہ سیال بصری 11/8سالہ طالبہ کلاس تھری ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
255