ضلعی انتظامیہ کا آپریشن،بستی پنواراں حسینی چوک کے رہائشیوں کا احتجاج 266

ضلعی انتظامیہ کا آپریشن،بستی پنواراں حسینی چوک کے رہائشیوں کا احتجاج

بہاول پور( )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے خلاف بستی پنواراں حسینی چوک کے رہائشیوں کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ضضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ 150 سال قدیمی رہائشی علاقہ ہے جو کہ اس وقت والئی ریاست نواب سر صادق خان عباسی نے غریب اور مزدوروں کو یہ جگہ بخشش کی تھی علاقہ کی مین گلی جو کہ تقریباً 11.6 فٹ کی ہیں جو کہ علاقہ کی ضرورت کے لیے کافی ہے۔اس علاقہ کے لوگوں نے الیکشن میں تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جس سے ایم این اے ملک فاروق اعظم اور ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری منتخب ہوئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بستی پنواراں سے آگے ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونی زرعی اراضی پر
غیر قانونی بنائی گئی۔جو کہ ابھی تک ٹی ایم اے سے منظور شدہ بھی نہیں ہے جس کا یہ ہے کہ اس ہاؤسنگ کالونی کی رجسٹریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورالقمر ہاؤسنگ سکیم کے مالک حاجی عبدالحمید کے خلاف میئر بہاول پور عقیل نجم ہاشمی نے نوٹس لیتے ہوئے اے سی سٹی کو لیٹر لکھا کہ یہ ہاؤسنگ کالونی غیر قانونی ہے اور اس ہاؤسنگ سکیم کو 40 فٹ کی سڑک دینے کی خاطر ہمارے مکانات اور دوکانیں گرائی جا رہی ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہاؤسنگ قانونی کے مالک اور جس کے حکم پر ہمارے مکانات گرائے گئے ان ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں