بہاولپور ضلع بھر میں 10مدنی افطار دسترخوان لگائے جائیں گے 293

بہاولپور ضلع بھر میں 10مدنی افطار دسترخوان لگائے جائیں گے

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) مدنی افطار دسترخوان کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں اس بات کا حتمی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں 10مدنی افطار دسترخوان لگائے جائیں گے جبکہ ضلع بھر کے مخیر حضرات ان دسترخوانوں کے علاوہ بھی دسترخوان لگائیں گے۔ بہاول پور شہر میں ٹبہ بدرشیر، مدینہ مسجد شاہدرہ، مرکزی عید گاہ بہاول پور، ڈسپنسری گراؤنڈ پرانی چونگی احمد پور شرقیہ روڈ،بہاول پور صدر میں خانقاہ شریف، احمد پور شرقیہ میں جناح ہال نزد چوک منیر شہید، ٹاؤن کمیٹی ہال اُچ شریف، حاصل پوراور خیر پور ٹامیوالی میں میونسپل کمیٹی آفس لان سمیت خیر پور ٹامیوالی اور یزمان میں گلشن پارک میں مدنی افطار دسترخوان لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں