316

بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کے 50 سال مکمل ، حامی جماعتوں کی ریلی

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)بہاول پور صوبہ بحالی کے حامی جماعتوں اور تنظیموں نے صوبہ بحالی تحریک کے 50 سال مکمل ہونے اور تحریک کے شہدائے کو خراج پیش کرنے کے لیے چوک فوارہ پر ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی ۔ریلی کی قیادت تحریک صوبہ بہاول پور کے چیئر مین جام حضور بخش، عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاول پو رکے صدر ملک محمد اجمل ،اکرم انصاری ،سردار مجتبی خان رند ،راجہ شفقت و دیگر نے کی اس موقع مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پچاس سال قبل صوبہ بہاول پور کی بحالی کے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صوبہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کو پچاس سال مکمل ہوگئے لیکن آج بھی صوبہ کوبحال کرتے ہوئے حکمرانوں نے ہمیں ہمارا حق نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے سلسلے میں اعلانات اہلیان بہاول پور کا حق مارنا اور ملتان کو نیا مرکز بنانا وسیب کے لوگوں کیساتھ زیادتی ہے جو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہم ان اقدامات کی مزمت کرتے ہیں جن سے وسیب کے لوگوں کا احساس محرومی بڑھے گااور عام لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ جائے گا بہاول پورکابچہ بچہ اپناحق حاصل کرنے کیلے بیتاب ہے انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت محسن پاکستان نواب آف بہاول پور کی قیام پاکستان کے لئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو فراموش کردیاگیا ہے خطہ کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے بہاول پورصوبہ کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے صوبہ بہاول پورکی بحالی یہاں کے عوام کیلئے خوشحالی کی علامت ہوگا وسائل کی بھرمارہوگی قیام پاکستان سے قبل ریاست بہاول پورخوشحال ریاست تھی جس کااپناشاندارنہری نظام تھا آدھے سے زیادہ چولستان سرسبزوشاداب تھا لیکن بدقسمتی سے محسن پاکستان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوپس پشت ڈال کرسازش کے تحت یہاں کے علاقے کومحروم رکھاجارہاہے جس سے کاشتکارسمیت تمام طبقے شدیدمتاثرہورہے ہیں اس وقت چولستانی عوام پانی کی بوندبوندکوترس رہی ہے وسیب کے اکثریتی علاقوں میں عوام کوپینے کاصاف پانی تک میسرنہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بحالی سے یہاں وسائل یہاں ہی خرچ ھونگے ہر طرف خوشحالی کا راج ہوگا بہاول پورصوبہ ہماری بقائکی علامت ہے اوراس کے لئے ہم تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیں۔صوبہ بحالی کے قائدین اس بات کا اعادہ کیا کہ صوبہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کے 50 سال مکمل ، حامی جماعتوں کی ریلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں