بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)بہاولپور آرٹس کونسل اور نیو کڈز کیمپس کے باہمی اشتراک سے "ارتھ ڈے " کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول کے طلبا و طالبات نے زمین کو محفوظ بنانے، پودوں کی اہمیت اور ماحول کوصاف رکھنے کے حوالہ سے مختلف پراجیکٹس پیش کئے۔ اس موقع پربچوں نے خوبصورت انداز میں ٹیبلوز کے ذریعہ ارتھ ڈے کی اہمیت و افادیت اجاگر کی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل عابد حسن رضوی نے ا ظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ ارتھ ڈے کا مقصد ماحول کو صاف رکھنا ، آلودگی کا خاتمہ اور زمین میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس کو مزید خوبصورت بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سز سبز پاکستان پروگرام کا آغاز کیا ہو ا ہے جس کے تحت بڑی تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں ۔اس سے ماحول تروتازہ اور خوشگوار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ ڈے تقریب کے انعقاد سے بچوں میں شعور اجاگر کیا گیا ہے کہ ہم نے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں اور درختوں کو کاٹنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے ماحول کو خوشگوار اور معطر بناتے ہیں اور ہمیں تازہ آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ پر ہی تلف کیاجائے تاکہ ماحول صاف رہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول صاف رکھنے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ارتھ ڈے کے حوالہ سے پراجیکٹ بنانے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کرنے پر اساتذہ اور طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔پرنسپل نیو کڈز کیمپس آسیہ یاسمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خوبصورت ماحول اور زمین عطا کی ہے اس کی حفاظت اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی غفلت اور لاپرواہی سے قدرتی حسن میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور درخت کاٹنے سے ماحول خراب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ زمین کی ہر طرح سے حفاظت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ ہونے سے بارشیں کم، زیر زمین پانی ختم اور موسموں میں شدت آ جاتی ہے۔ بعد ازاں آرٹس کونسل بہاولپور اور نیو کڈز کیمپس کی جانب سے ارتھ ڈے کے حوالہ سے پراجیکٹ پیش کرنے پر شیلڈز اور اسناد د ی گئیں۔ 354

بہاولپور آرٹس کونسل کے اشتراک سے “ارتھ ڈے ” کے موقع پر ایک پروقار تقریب

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)بہاولپور آرٹس کونسل اور نیو کڈز کیمپس کے باہمی اشتراک سے “ارتھ ڈے ” کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول کے طلبا و طالبات نے زمین کو محفوظ بنانے، پودوں کی اہمیت اور ماحول کوصاف رکھنے کے حوالہ سے مختلف پراجیکٹس پیش کئے۔ اس موقع پربچوں نے خوبصورت انداز میں ٹیبلوز کے ذریعہ ارتھ ڈے کی اہمیت و افادیت اجاگر کی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل عابد حسن رضوی نے ا ظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ ارتھ ڈے کا مقصد ماحول کو صاف رکھنا ، آلودگی کا خاتمہ اور زمین میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس کو مزید خوبصورت بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سز سبز پاکستان پروگرام کا آغاز کیا ہو ا ہے جس کے تحت بڑی تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں ۔اس سے ماحول تروتازہ اور خوشگوار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ ڈے تقریب کے انعقاد سے بچوں میں شعور اجاگر کیا گیا ہے کہ ہم نے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں اور درختوں کو کاٹنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے ماحول کو خوشگوار اور معطر بناتے ہیں اور ہمیں تازہ آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ پر ہی تلف کیاجائے تاکہ ماحول صاف رہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول صاف رکھنے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ارتھ ڈے کے حوالہ سے پراجیکٹ بنانے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کرنے پر اساتذہ اور طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔پرنسپل نیو کڈز کیمپس آسیہ یاسمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خوبصورت ماحول اور زمین عطا کی ہے اس کی حفاظت اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی غفلت اور لاپرواہی سے قدرتی حسن میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور درخت کاٹنے سے ماحول خراب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ زمین کی ہر طرح سے حفاظت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ ہونے سے بارشیں کم، زیر زمین پانی ختم اور موسموں میں شدت آ جاتی ہے۔ بعد ازاں آرٹس کونسل بہاولپور اور نیو کڈز کیمپس کی جانب سے ارتھ ڈے کے حوالہ سے پراجیکٹ پیش کرنے پر شیلڈز اور اسناد د ی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں