بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) کراچی سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا، دوران پرواز طیارے کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی، واقعہ بہاولپور کے قریب پیش آیا، طیارے میں موجود 150 مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، پائلٹ نے معجزانہ طور پر طیارے کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے متعلق تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں 150 مسافر سوار تھے۔ طیارہ جب بہاولپور کی فضائی حدود میں پہنچا تو طیارے کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔ ونڈ اسکرین ٹوٹ جانے کے باعث طیارے کے اندر آکسیجن کا لیول خطرناک حد تک گر گیا، جبکہ طیارے کا توازن بھی بگڑنے لگا۔ اس دوران پائلٹ نے کنٹرول روم کو تمام صورتحال سے متعلق ہنگامی طور پر مطلع کیا۔ جبکہ طیارے میں موجود 150 مسافروں کے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم پائلٹ نے معجزانہ طور پر طیارے اور مسافروں کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیا۔ طیارے میں موجود تمام 150 مسافر اور عملہ معجزانہ طور پر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔
453