بہاولپور میں غیر قانونی میٹرنٹی ہوم چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات 275

بہاولپور میں غیر قانونی میٹرنٹی ہوم چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ نام سے چلنے والے میٹرنٹی ہوم جس کے پاس کسی قسم کی کوئی مڈوائف یا میڈیکل کی کوئی ڈگری بھی نہیں ہے وہاں اب تک درجنوں حاملہ خواتین اور انکے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوچکی ہیں۔ شہریوں کی نشاندہی پر اس سے قبل بھی سیل کیا گیا تھا تاہم محکمہ ہیلتھ سے مبینہ ملی بھگت سے اسے ڈی سیل کردیا گیا تھا، ، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی طور پر میٹرنٹی ہوم کو چلانے والوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ناسوروں سے نجات مل سکے۔جس پر ڈی سی بہاول پور شوذب سعید نے غیر قانونی میٹرنٹی ہوم چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں