فرزند علی گوہیر کے خلاف مقدمہ درج ڈی پی او نے گرفتاری کا حکم دیدیا 262

فرزند علی گوہیر کے خلاف مقدمہ درج ڈی پی او نے گرفتاری کا حکم دیدیا

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر فرزند گوہیر کے خلاف نجی ہسپتال میں دنگا فساد اور مار پیٹ کرنے پر مقدمہ درج ڈی پی او نے گرفتاری کا حکم دیدیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر فرزندگوہیر چند روز قبل انے ساتھیوں کے ہمراہ دیوان والی پلی کے قریب منشیات کے عادی مریضوں کے علاج کے لیے بنے نجی ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ہسپتال میں ملازمین کو تشدد کانشانہ بنایا اور ہسپتال کے مالک ڈاکٹر ضیاء کی فیملی جو کہ ہسپتال کے ایک پورشن میں رہائش پذیر تھی کو محبوس بنائے رکھا اور جب صحافی کوریج کے لیے وہاں پہنچے تو ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔جس پر تھانہ صدر میں ڈاکٹر ضیا ء کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں فرزند گوہیر کے علاوہ 12نامعلوم ملزمان کو بھی رکھا گیا ہے۔مقدمے میں 452,379; 148اور 149سمیت 6دفعات شامل کی گئی ہے۔ڈی پی او امیر تیمور نے پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں