اپیکاکی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی ڈی سی آفس بہاولپور تک نکالی گئی 273

اپیکاکی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی ڈی سی آفس بہاولپور تک نکالی گئی

بہاول وپور ( اُمیدیں ٹائمز) اپیکاکی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی ڈی سی آفس تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر اپیکا بہاول پور عتیق الرحمان کھوکھرنے کی تفصیل کے مطابق اپیکابہاول پورڈویژن کی طرف سے عتیق الرحمن کھوکھر ڈویژنل صدر اپیکابہاول پور کی قیادت مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی ضلعی ایجوکیشن سے ڈی سی آفس تک نکالی گئی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے بھر پور احتجاج کیاگیااحتجاج کے شرکاسے محمد نواز انجم امجد علی چودھری ملک محمداعظم کھوکھر الطاف علی خان اور عتیق الرحمن کھوکھر ڈویژنل صد ر راپیکابہاول پور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت وقت اپیکاقائدین کی طرف سے دیاجانے والاچارٹرآف ڈیمانڈ تسلیم کرتے ہوئے فوری نوٹیفیکشن جاری کرے اور مہنگائی کے تناسب سے 100فیصد تنخواہیں بڑھائیں بلکہ ایڈہاک ریلف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے یکساں قومی پے سکیل کانفاذ کرے کنٹریکٹ ڈیلی ویجزورک چارج ملازمین کوفوری مستقل کرے پنشنر کی پنشن مہنگائی کے تناسب سے بڑھائے بقیہ تمام کیڈ ز کی فوری اپ گریڈ یشن کانوٹیفکشن جاری کر ے بوقت ریٹائرمنٹ گروپ انشورنس کی رقم واپس کرے زکوۃ فیلڈ کلرک کوفوری مستقل کیاجائے ہاؤس ریٹ ہاؤ س ریکور یشن کامہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے پروموشزکااجراکیاجائے سکیل 1تا22کے ملازمین کے بچوں کوتعلیم کے مطابق بھرتی میں کوٹہ دیاجائے کنونس اورالاونس یوٹیلٹی الاونس اور میڈیکل الاونس مہنگائی کے تناسب سے تمام ملازمین کودیاجائے حکومت کی بے حسی اور ہٹ دھرمی کے خلاف بھر پور احتجاج کیاگیااحتجاج میں وجاہت خان ترین رانااقبال حسین بلال چغتائی چودھری محمدعارف عمران علی غلام عباس ظفرحسین شاہدفاروق جنید خان بلوچ شکیل مظہرخان عمران علی محمدنعیم رفیق چغتائی خادم حسین قاضی محمدحنیف محمداعجاز آصف شاہ شریک تھے احتجاج کوکامیاب کرانے پرڈویژنل صدر اپیکابہاول پور عتیق الرحمن کھوکھر نے مبارک باد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں