پولیس وائیرلیس ٹریننگ سکول بہاول پو ر میں جاری ٹیلی کام مڈلیول ٹریننگ کور س اختتام پزیر 272

پولیس وائیرلیس ٹریننگ سکول بہاول پو ر میں جاری ٹیلی کام مڈلیول ٹریننگ کور س اختتام پزیر

پولیس وائیرلیس ٹریننگ سکول بہاول پو ر میں جاری ٹیلی کام مڈلیول ٹریننگ کور س اختتام پزیر

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز) پولیس وائیرلیس ٹریننگ سکول بہاول پور میں جاری ٹیلی کام مڈلیول ٹریننگ کورس اختتام پزیرہوگیااس موقع پراختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹیلی مواصلات بہاول پور ریجن خواجہ طغرل ضمیرنے کہا ٹیلی موصلات کاشعبہ پولیس میں اہم حیثیت رکھتاہے یہ انفارمشن ٹیکنالوجی کادور ہے کمیونیکشن کسی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہوتاہے آج کے اس دور جدید میں رابطے کی مہارت تب ہی بہتر ہوتی ہوگی جب آپ کاکیمونیکشن سسٹم بہتر طور پرفعال ہوگاانہوں نے کہاکہ کمانڈاینڈ کنٹرول کوموثربنانے میں ٹیلی مواصلات پولیس کابہت بڑاحصہ ہے آپ سٹیٹ سمبل ہیں اور پولیس کی ملازمت وطن کے قانون امن وامان کیلئے ایک اہم فریضہ ہے پولیس کے یونیفارم نے ہم کولاکھوں کروڑوں لوگوں پرفضیلت دی ہے اور اللہ پاک کاکرم ہے کہ آپ عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے انہوں نے رخت سفردیتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے فرائض کی بجاآوری ایمانداری نیک نیتی سے اداکرتے چلیں جائیں اللہ آپ کاحامی وناصرہوگاانہوں نے دوران ٹریننگ آل راؤنڈ فر سٹ آنے والے اوکاوڑہ کے ہیڈ کنٹیبل محمد اکرم آل راؤ نڈ سیکنڈ آنے والے حافظ آباد کے ہیڈ کانسٹیبل محمدنعیم آل راؤ نڈ تھرڈے آنے والے سیالکوٹ کے ہیڈ کانسٹیبل محمداشرف رئیل رائیفل شوٹنگ میں اول آنے والے اٹک کے ہیڈ کانسٹیبل عمران زمرد پسٹل شوٹنگ میں اول آنے والے راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل محمدیاسر جبکہ پریڈ میں اول آنے والے بہاول پور کے ہیڈ کانسٹیبل عبدلرزاق اور حسن کارکردگی پرمیانوالی کے ہیڈ کانسٹیبل ثناء اللہ خان اور بھکر کے ہیڈکانسیٹبل سید مونس رضا زید ی کوکیمونیکشن سرٹیفکیٹ دیئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آصف بشیر ہیڈ کنسٹیبل نے سرانجام دئے

پولیس وائیرلیس ٹریننگ سکول بہاول پو ر میں جاری ٹیلی کام مڈلیول ٹریننگ کور س اختتام پزیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں