ایف آئی اے بہاول پورکی کامیاب کاروائی ‘واپڈاکے اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار 382

ایف آئی اے بہاول پورکی کامیاب کاروائی ‘واپڈاکے اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ایف آئی اے بہاول پورکی کامیاب کاروائی ‘واپڈاکاسامان فروخت کرتے ہوئے اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار‘لاکھوں روپے مالیت کاسامان برامد‘ڈرائیور‘چوکیدار گرفتار‘تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایف آئی اے بہاول پورکے انسپکٹر پیرمشہودجمیل نے مخبرکی اطلاع پر کے لشکردی گوٹھ نزدسول ہسپتال جھانگی والا روڈ سے واپڈاکاسامان فروخت کیاجارہاہے جس پر پیرمشہود جمیل انسپکٹرایف آئی اے نے اس گروہ کوٹریپ کیااورواپڈاکنٹریکٹر کے کزن منیراحمدکے زریعے واپڈا کی 10 پی سی پولز‘ 2 ایچ ٹی پولز‘3 سٹے راڈ اورایک ریل ریبٹ کاسودا مبلغ 3 لاکھ 16 ہزار روپے میں طے کیا اور منیراحمدکو 15 ہزار روپے ایڈوانس موبائل اکاونٹ سے بھجوادیئے گذشتہ روز انسپکٹر ایف آئی اے پیرمشہودجمیل اور اہلکار کلیم اللہ نے ملزمان کوٹریب کرنے کیلئے دوپہردوبجے کے قریب12 بی سی گرڈسٹور لشکردی گوٹھ سول ہسپتال نزدجھانگی والا سے مذکورہ سامان لینے گئے جہاں چوکیدارعبدالروف اورمحمدساجد جبکہ ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن کاڈرائیورزوار حسین نے واپڈاکنٹریکٹر کے کزن منیراحمدکے زریعے سامان فروخت کرنے ہوئے تمام افراد کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ برامدشدہ سامان سیز کرکے ایکسئین آرآرای مبشررضوی کے حوالہ کردیا اس حوالہ سے ایکسئین آرآرای مبشررضوی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ایف آئی اے بہاول پورکی کامیاب کاروائی ‘واپڈاکے اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں