بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر بہاول پور بہاول پور شوذب سعید نے قلعہ دراوڑ کے تحفظ و بحالی کے حوالے سے محکمہ آرکیالوجی کی جاری ترقیاتی اسکیم کا معائنہ کیا۔ قلعہ دراوڑ کے تحفظ و بحالی کی جاری ترقیاتی پر مجموعی طور پر11 کروڑ57لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ محکمہ آرکیالوجی اب تک اس ترقیاتی اسکم پر3کروڑ 80لاکھ روپے خرچ کر چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے محکمہ آرکیا لوجی کو ہدایت کی ہے کہ قلعہ دراوڑ کے اہم حصہ جات کو جلد از جلد محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ دراوڑ ایک بہت ہی اہمیت کا حامل تاریخی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آرکیالوجی قلعہ دراوڑ سمیت دیگر اہم تاریخی عمارات کو بھی محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عصمت اللہ نے قلعہ دراوڑ کی تحفظ و بحالی کی اسکیم میں پیش رفت بارے مکمل بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے قلعہ دراوڑ میں جاری بحالی و تحفظ کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قلعہ دراوڑ کے مختلف حصے دیکھے۔ ڈپٹی کمشنر نے قلعہ کی بیرونی دیوار اور اندرون قلعہ مخدوش حصوں کو محفوظ بنانے کی پرزور سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے قلعہ کے داخلی و خارجی راستوں ، زمینوں اور پہلی منزل سمیت قلعہ میں لکڑی اور دیگر نقش و نگار کو بھی اپنی مثال آپ قرار دیا۔
507