بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید کی زیر صدارت وزیر اعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی سائٹ سلیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان قدیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اشرف گل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رابعہ سیال، میونسپل آفیسر ٹی ایم اے ملک محمد انور شریک تھے۔ اجلاس میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے کارآمد تجاویز پیش کیں اور منصوبہ کے لیے موزوں ترین سائٹ بارے غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اس پروگرام بارے تحصیل احمد پور شرقیہ میں بھی موزوں جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت عوام کو نئے گھر بنا کر دیے جائیں گے تاکہ عوام کو سر چھپانے کے لیے ارزاں قیمت پر گھر میسر آسکیں۔
371