ستائیسویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے شرکاء کا ریجنل پولیس آفس بہاولپور کا دورہ 320

ستائیسویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے شرکاء کا ریجنل پولیس آفس بہاولپور کا دورہ

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے ستائیسویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے شرکاء کا ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ ، ریجنل پولیس آفیسر عمران محمود کی شرکاء کو ریجن کی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ ‘آر پی او نے شرکاء کو ریجن بھر کے کرائم ٹرینڈ ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں ، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارہ میں مفصل بریف کیا ۔ شرکاء نے ریجن میں کرائم کے کم ہوتے ہوئے گراف اور پولیس کامیابیوں پر ریجن کی پولیس کو سہرایا ۔ آخر میں آر پی او نے شرکاء کو ریجنل پولیس کی جانب سے شیلڈ دی ۔ واضح رہے کہ گریڈ اٹھارہ سے انیسویں میں ترقی پانے کے لیے سول سروسز کے آفیسران ریجن کے پانچ روزہ مطالعاتی دورہ پر ہیں ۔ اپنے وزٹ کے دوران زیر تربیت آفیسران مختلف محکمہ جات کی ورکنگ کے بارہ میں بریفنگ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں