989

وائس آف ساؤتھ پنجاب کے پہلے تین ٹائٹل بہاولپور کے نام

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے وائس آف ساؤتھ پنجاب (وسیب دی آواز) میں موسیقی کے فائنل مقابلے میں پہلی تینوں پوزیشن بہاولپور کے گلوکاروں نے حاصل کر لیں۔ شاہد خان نے پہلی ، ارسلان ریاض نے دوسری جبکہ اورنگزیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس سے قبل بہاولپور آرٹس کونسل میں فائنل مقابلے کیلئے بہاولپور سے 6گلوکاروں نے کولیفائی کیا تھا جن میں سے تین گلوکاروں نے پہلے تین ٹائٹل جیت لئے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل اور کمشنر بہاولپور نے جیتنے والے گلوکاروں کو مبارکباد دی ہے اور بہت ہی جلد ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں