لاری اڈابہاول پور کے اردگردتجاوزات کی بھرمار ٹریفک گھنٹوں جام 297

لاری اڈابہاول پور کے اردگردتجاوزات کی بھرمار ٹریفک گھنٹوں جام

بہاول پو ر ( اُمیدیں ٹائمز) لاری اڈابہاول پور کے ارد دگردتجاوزات کی بھرما ر شام کے وقت ٹریفک جام رہنے لگی لاری اڈابہاول پور کے اردگردریڑھی بان اوردکانداروں نے روڈپرقبضہ کرکے روڈکوتنگ کردیا شہریوں کااصلاح احوال کامطالبہ تفصیل کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ اور اے سی بس اسٹینڈ کے اردگرد ریڑھی بان اور دکانداروں سمیت تمام ہوٹل مالکان نے مین روڈ پراشیاء رکھ کرروڈ ٖپرقبضہ کررکھاہے جس کے باعث شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کاسامناہے اور ٹریفک کی روانی میں شدید دشواری کے باعث شام کے وقت اکثررش رہتاہے جبکہ ہوٹل مالکان نے روڈ کے اوپربنچیں اور کرسیاں رکھ کرروڈ کومذ ید تنگ کردیاہے شہریوں نے ڈی سی بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں