یونیورسٹی سپورٹس لیگ: اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور نے یونیورسٹی آف ساہیوال کو شکست دے دی 606

یونیورسٹی سپورٹس لیگ: اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور نے یونیورسٹی آف ساہیوال کو شکست دے دی

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے تحت بغداد الجدید کیمپس کے کرکٹ اسٹڈیم میں آج کھیلے جانے والے ایک ٹی 20میچ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور نے یونیورسٹی آف ساہیوال کو 132رنز سے شکست دے دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 225رنز بنائے جواب میں یونیورسٹی آف ساہیوال کی ٹیم 93رنزبنا کر ڈھیر ہو گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے عمر عباسی نے 80اور اُسامہ نے 55رنز بنائے جبکہ یونیورسٹی آف ساہیوال کے کھلاڑی مبشر سب سے ز یادہ 22سکور بنا سکے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کے باؤلر محمد نوید نے 4وکٹیں لیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن اور ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی منیجر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کرکٹ ٹیم بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں