473

بہاولپور میں تین روزہ سپورٹس ایونٹ عزم جواں دنگل اختتام پذیر ہوگیا

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)یوم پاکستان کی مناسبت سے تین روزہ سپورٹس ایونٹ عزم جواں دنگل اختتام پذیر ہوگیا فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی مقصود الحسن جاوید ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاول پور تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عظیم موقع پر پہلوانوں کے مقابلوں نے خون میں حرارت پیدا کر دی ہے پہلوان عام لوگوں سے ہٹ کر خاص لوگ ہوتے ہیں جس طرح پاک فوج ہماری اندرونی اور بیرونی خلفشار کا خاتمہ کرتی ہے ،سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اسی طرح پہلوان اپنے ارد گرد کے ماحول کو بہتر بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج قائد اعظم ،علامہ اقبال ، لیاقت علی خان اور ان کے محب وطن ساتھیوں ، تحریک پاکستان کے کارکنوں سمیت وطن پر قربان ہونے والے شہیدوں اور بہادروں کی روح خوشی سے سرشار ہوگی

اس موقع پر ہونے والے مقابلہ جات کا بڑا مقابلہ سجاد پٹھہ پرویز قصائی اور رفیق چنٹر کے مابین ہوا جو ایک سخت مقابلے کے بعد سجاد پہلوان نے جیت لیا دوسرے بڑے مقابلے میں اچھی پہلوان نے برکت پہلوان کو شکست دے دی منصف کشتی حاجی عبدالرشید پہلوان اور عظیم مقناطیس تھے تقریب کے اختتام پر تمام پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر آفیسر انچارج ڈرنگ اسٹیڈیم وجاہت کمال ، ٹی ایس او عاصم بھٹی ، قمر عباس ، سعید قریشی ، ناصر ضیاء ، انیل خان ، نعمت اللہ، سہیل احمدپاشی ، پرویز پہلوان ، رانا اللہ بخش کانجو ، فرحان کانجو اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی تماشیوں نے دل کھول کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اس دوران بچوں کی بہت بڑی تعداد نے فرحان کانجو اور دیگر کی قیادت میں ٹیبلو ، آؤ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں