بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)ایس ای کالج میں اپنے شاگرد کے ہاتھوں قتل ہونے والے پروفیسر خالد حمید کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی کے زیر اہتمام احتجاجی مطاہرہ کیا گیا جس میں ایس کالج سمیت بہاول پور کے دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرے میں شریک اساتذہ نے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر انسداد دہشتگردی کے قوانین کے تحت کاروائی کرتے ہوئے قاتل اور اس کے پس پردہ سازشی عناصر کو دس دن کے اندر کیفر کردار تک پہنچایا جائے نیز بہاول پور بار ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتل کی طرف سے کوئی وکالت نامہ جمع نہ کروائیں تاکہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو سکے کہ وہ اس طرح کی درندگی کا سوچ سکے انہوں نے بہاوک پور کی ضلعی انتظامیہ اور کالج انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
404